تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » , , , , » مبارک ہو! آپ کا پچیس ہزار روپے نکلا ہے

مبارک ہو! آپ کا پچیس ہزار روپے نکلا ہے

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 18/09/2015 | Friday, September 18, 2015

مبارک ہو! بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے گھر گھر سروے کے تحت آپ کا 25 ہزار روپے نکلا ہے! آپ کا نمبر بی آئی ایس پی میں رجسٹر تھا، مزید معلومات اور اپنی رقم حاصل کرنے کے لیے اس نمبر ۔۔۔ پر رابطہ کریں۔
یہ میسج یقیناً آپ یا آپ کے کسی عزیز کو موصول ہوا ہو گا جس میں بیان کردہ رقم اس قدر ناقابل یقین ہے کہ اب تک کئی سادہ لوح شہری اس جھانسے کا شکار ہو چکے ہیں۔
یہ پاکستان پیپلز پارٹی کا دور حکومت تھا جب 2008ء میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا جس کے تحت ملک کے منتخب شدہ غریب گھرانوں میں ایک ہزار روپے فی خاندان ماہانہ وظیفہ دینے کا عمل شروع ہوا-
بعد ازاں 2013ء میں یہ وظیفہ ایک ہزار سے بڑھا کر بارہ سو روپے ماہانہ کر دیا گیا-
2013ء کے عام انتخابات کے تحت نئی منتخب شدہ حکومت نے پروگرام کی افادیت دیکھتے ہوئے اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد 2014ء میں یہ رقم بڑھا کر پندرہ سو روپے کر دی گئی-
گزشتہ کئی سالوں سے جعل ساز عناصر اس پروگرام کی آڑ میں موبائل فون میسجز کے ذریعے سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنا کر پیسے اور موبائل بیلنس ہتھیانے میں مصروفِ عمل ہیں-
ان عناصر کا "طریقہ واردات" کچھ ایسا ہے کہ پہلے ایک نامعلوم نمبر سے میسج کے ذریعے پچیس ہزار روپے منظور ہونے کی خوشخبری سنائی جاتی ہے اور نیچے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے-
کال کرنے کی صورت میں نمبر پر موجود شخص اپنے آپ کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا عہدیدار ظاہر کرتا ہے اور منظور شدہ پچیس ہزار روپے منگوانے کے لیے کم و بیش پانچ سو روپے کی رقم یا موبائل کارڈز کا مطالبہ کرتا ہے-
سادہ لوح اور ان پڑھ افراد ان باتوں پر یقین کرتے ہوئے رقم یا بیلنس بھیج دیتے ہیں اور اس کے بعد مطلوبہ نمبر بند ہو جاتا ہے۔
جعل ساز عناصر کی کامیابی کی بڑی وجہ لوگوں میں تعلیم کی کمی اور معاشی بدحالی ہے جس کے باعث عوام لالچ کا شکار ہو کر ان افراد پر یقین کر لیتے ہیں
آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں موبائل صارفین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ اس لیے یہاں کے شہری بھی ان جعل ساز عناصر کا خاص ہدف بنے رہتے ہیں-
کینال روڈ پر واقع واپڈا کالونی کے رہائشی احمد بلال کا کہنا ہے کہ انہیں عرصہ دراز سے ایسے میسجز موصول ہو رہے ہیں لیکن وہ ان کو نظر انداز کر دیتے ہیں تاہم ان کے کئی جاننے والے اس جھانسے میں آچکے ہیں-
ان کے مطابق جعل ساز عناصر کی کامیابی کی بڑی وجہ لوگوں میں تعلیم کی کمی اور معاشی بدحالی ہے جس کے باعث عوام لالچ کا شکار ہو کر ان افراد پر یقین کر لیتے ہیں-
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طالب علم محمد باقر کا کہنا ہے کہ ایسی جعل سازی کا شکار بننے والے زیادہ تر افراد  دیہاتی اور ان پڑھ ہوتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ اس ذریعے سے انہیں واقعی پچیس ہزار روپے مل جایئں گے-
وہ کہتے ہیں کہ ایسے سادہ لوح افراد کی تعداد بہت کم ہے لیکن پھر بھی جعل ساز عناصر اس طریقہ سے کافی رقم ہتھیانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں-
فیصل آباد کے معروف وکیل رانا شفقت رسول کے مطابق دھوکہ دہی معاشرے کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے لیکن لوگ انفرادی طور پر اسے ختم کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ جعل ساز اور خود کو سرکاری عہدے دار ظاہر کرنے والے ان افراد کے خلاف دفعہ 420 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد ہیڈ آفس کے میڈیا کوارڈینیٹر عدنان ارجمند کا کہنا تھا کہ ادارہ کی جانب سے اخبارات اور چینلز پر اشتہارات کےذریعے لوگوں کو ان جعل ساز عناصر سے محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے-
عدنان کے مطابق ادارہ نے متعدد بار واضح کیا ہے کہ مستحق خاندانوں کو خط کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے اور موبائل میسجز کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے فری ہیلپ لائن 080026477 کا بھی اجرا کیا گیا ہے تا کہ عوام ایسے کسی بھی کیس کی شکایت درج کرواسکیں-
"اب تک کئی افراد کو گرفتار کر کے سزا سنائی جا چکی ہے اور اس دھندے میں ملوث ادارہ کے بعض افسران کو بھی معطل کیا گیا ہے-"
عدنان کا کہنا تھا کہ شہری ایسے جعلی و نقلی موبائل پیغامات پر توجہ نہ دیں اور جن کو ایسا پیغام موصول ہو وہ پیغام بھیجنے والے کا موبائل نمبر بمعہ پیغام ان نمبروں 1058050-0335، 1058051-0335 پر بھیجیں۔ 

محمد ارسلان محمود کا یہ بلاگ فیصل آباد سجاگ سے لیا گیا ہے۔
Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger