پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر لڑکی کے اہل خانہ نے احاطہ عدالت میں تشدد کیا ہے۔
چک 401 ج ب میں بھٹہ مزدور امتیاز نے اکرم کی بیٹی ریحانہ بی بی کے ساتھ یکم ستمبر کو پسند کی شادی کی تھی۔
چند روز قبل لڑکی کے ورثاء اکرم اور رمضان وغیرہ نے امتیاز کے گھر آ کر امتیاز اور اس کی بیوی ریحانہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزموں نے امتیاز کو مجبور کیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے مگر شور واویلا سن کر لوگوں کے اکٹھے ہونے پر وہ قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔
بعد ازاں ریحانہ بی بی نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں استغاثہ دائر کر دیا۔
گزشتہ روز ریحانہ بی بی اور اس کا خاوند امتیاز عدالت میں بیان دے کر واپس جا رہے تھے کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کے مین گیٹ پر باہر بیٹھے ہوئے درجن بھر سے زائد افراد نے دونوں میاں بیوی پر حملہ کر دیا۔
ریحانہ بی بی کے ورثاء نے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران ریحانہ بی بی کا سر پھٹ گیا اور خون بہنے لگا۔
بعد ازاں ملزم ریحانہ بی بی کو زبردستی موٹر سائیکل پر بیٹھا کر ساتھ لئے گئے۔
امتیاز نے تھانہ سٹی پولیس کو ملزموں کے خلاف اپنی بیوی کے اغواء، قتل کی دھمکیاں دینے اور تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دے دی ہے۔
سعود احمد
TTS PSAND KI SHADI KARNY WALY COUPLE PE COURT MEI TASHADUD
oc ٹوبہ ٹیک سنگھ : پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر عدالت میں لڑکی کے ورثاء کا پولیس کی موجودگی میں تشددتشدد کا نشانہ بنا کر لڑکی کو اغواء کر کے لے گئے،ٹوبہ ٹیک سنگھ نمائندہ نیو سعود احمد 03428822228
Posted by Neo Tv Toba Tek Singh on Thursday, September 10, 2015
Saud Ahmed CEO Toba News miansaud@tobanews.com