تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ایک مذہبی گھرانہ پرسرار موضی مرض کا شکار - ویڈیو دیکھیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ایک مذہبی گھرانہ پرسرار موضی مرض کا شکار - ویڈیو دیکھیں

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 16/09/2015 | Wednesday, September 16, 2015

ٹوبہ ٹیک سنگھ
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں448ج ب میں ایک سید گھرانے میں موذی امراض نے ڈیرے ڈال لئے،گھر کے سربراہ سید صفدر حسین شاہ،اس کی بیوی اور تین بیٹیاں موذی مرض کا شکار ہوگئیں،ڈاکٹرز نے ان کے علاج کیلئے ستر لاکھ روپے مانگ لئے ہیں،گھر میں کمانے والا واحد سہارا بڑا بھائی محمد افضل تھا جسے باؤلے کتے نے کاٹ لیا اور وہ روزی کمانے سے قاصر ہوگیا،گھر میں موجود تمام سامان فروخت ہوچکا ہے،تین بیٹیاں گھر میں کنواری بیٹھی ہیں جس کے سروں سے چھت بھی گر چکی ہے اور اب ان کا کوئی پرسان حال نہیں،بڑی بیٹی سیدہ فاخرہ نے روتے ہوئے میڈیاکو بتایاکہ وہ حالات سے مجبور بوڑھے والدین کیلئے عذاب بنی ہوئی ہیں انہیں موذی امراض نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،وہ اپنے بوڑھے والدین کا سہارا بننے کی بجائے ان پر بوجھ بنی بیٹھی ہیں ان کا بوسیدہ مکان بھی گر چکا ہے،گھر میں فاقوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں،والد سید صفدر حسین شاہ نے میڈیاسے بات کرنے کی بڑی کوشش کی مگر لاکھ کوشش کے باوجود بھی وہ بات نہ کر پائے مگر ان کی آنکھیں صاف بتا رہی ہیں کہ وہ ہر حال میں اﷲ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ارباب اختیار سے مدد کا طالب ہے،سب سے چھوٹی بہن نے روتے ہوئے وزیراعلی پنجاب و دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مدد کی جائے تاکہ ان کے بوڑھے والدین آخری ایام سکھ کے ساتھ گزار سکیں،ان کا اﷲ کے علاوہ اس دنیا میں کوئی نہیں ہے،مخیر حضرات ان سے ان نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں 0333-6727138:0300-7658429یا بنک اکاؤنٹ نمبر040401048832یو بی ایل گوجرہ۔

Neo Bana Ghareebon ki Awaz
ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ایک مذہبی گھرانہ پرسرار موضی مرض کا شکار ہو گیا ہے ۔ گھر کی تمام اشیاء فروخت ہو چکی ہیں، علاج کے لیے رقم نہ ہونے کے باعث علاج کروانے سے قاصر ہیں۔ نیو بنا غریب کی آواز اور ان کی آواز پہنچائی اوپر تک، اور ایم ڈی بیت المال پاکستان نے نیو کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے اس خاندان کی امداد کرنے اور ان کے علاج کا مک
مل خرچ اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے ۔شکریہ نیو پاکستانیو کی آوازسعود احمد نمائندہ نیو ٹوبہ ٹیک سنگھ 03428822228
Posted by Neo Tv Toba Tek Singh on Wednesday, September 2, 2015







Saud Ahmed CEO Toba News miansaud@tobanews.com
Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger