یوم دفاع کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر رکن اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں عبد الباسط ایڈووکیٹ کر رہے تھے۔
ریلی میں ایڈوکیٹ تنویر حسین اورتحریک انصاف کے راہنما محمد عرفان چوہدری نے بھی شرکت کی
دفاع پاکستان کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی شہباز چوک سے شروع ہو کر جھنگ روڈ سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ
پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ہے۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں عبد الباسط ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھارت ایک بار پھر 1965ء جیسے حالات پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستانی قوم دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔
میاں عبد الباسط ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکمران ہندوستان کے ساتھ ہر جگہ معذرت خواہانہ رویہ ترک کر کے برابری کی سطح پر بات کریں۔ میاں عبد الباسط ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 1965ء کے جذبہ کی طرح آج بھی پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔