تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » پیمانہ کم ہونے پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے3 پٹرول پمپ سیل

پیمانہ کم ہونے پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے3 پٹرول پمپ سیل

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 14/10/2015 | Wednesday, October 14, 2015

پیمانہ درست نہ ہونے اور کم پٹرول فروخت کرنے پر تین پٹرول پمپوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز پرائسز خالد محمود نے ٹیم کے ہمراہ ضلع کے دیگر پٹرول پمپوں کو چیک کیا۔
خالد محمود نے دوران چیکنگ گھمن پٹرولیم گوجرہ، نذیر پٹرولیم کھیکھا بنگلہ روڈ اور بسم اللہ پٹرولیم کھیکھا بنگلہ روڈ کو صارفین کو کم پیمائش پر پٹرول فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
انہوں نے صارفین کو دھوکہ دیتے ہوئے کم پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے تینوں پٹرول پمپوں کو سیل کر دیا اور ان کے چالان کر کے عدالت کو بھجوا دئیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز پرائسز نے سجاگ کو بتایا کہ ضلع بھر میں ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صارفین کو دھوکہ دہی سے کم ناپ تول کے ذریعے معاشی نقصان پہچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی بھرپور انداز سے جاری ہے
Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger