ٹوبہ ٹیک سنگھ سکیورٹی گارڈ نہ ہونے پر دبئی اسلامک بنک کی برانچ سیل بنک منیجر گرفتار
پولیس نے سکیورٹی کا مناسب انتظام نہ کرنے پر دبئی اسلامک بنک کی برانچ کو سیل کر کے بنک منیجر کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ سٹی ٹوبہ کے ایس ایچ او محمد عابد نے گشت کے دوران امام بارگاہ روڈ پر عبداللہ چوک کے قریب واقع دبئی اسلامک بنک کی برانچ پر سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا۔
چیکنگ کے دوران دیکھا گیا کہ حفاظتی انتطامات کے لیے بنک میں کوئی سکیورٹی تعینات نہیں کیا گیا جس بنا پر پولیس نے بنک منیجر عدیل کو گرفتار کر کے بنک برانچ کو سیل کر دیا۔
واضح رہے کہ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او نے چند روز قبل اس سلسلہ میں بنک منیجر کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے بنک کے باہر اور اندر مسلح سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
بعدازاں سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی کی یقین دہانی اور ضمانت پر بنک مینجر عدیل کو رہا کر دیا گیا ہے
Saud Ahmed
CEO
Toba News
miansaud@tobanews.com