تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پتنگ بازی پر پابندی کا بو کاٹا

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پتنگ بازی پر پابندی کا بو کاٹا

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 20/07/2016 | Wednesday, July 20, 2016


شہر اور گردونواح میں پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کی سرعام فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کی فروخت پر مکمل پابندی کے باوجود شہر اور گردونواح میںیہ دھندہ اپنے عروج پر ہے، عام پتنگ 50سے 100روپے جبکہ مختلف قسم کی تندی اور دھاتی ڈور ڈیڑھ سو سے تین سو روپے تک سرعام فروخت ہو رہی ہے ، شہر کے وسطی اور گنجان آباد علاقوں محلہ بخشی پارک ، رحمن پورہ ، عوامی بستی ،عید گاہ ، گوبند پورہ اور اسلام پورہ سمیت مختلف علاقوں میں کریانہ شاپس اور گھروں میں دھاتی ڈور اور پتنگیں فروخت کی جا رہی ہیں ، سارا سار ادن نوجوان مختلف ٹولیوں کی صورت میں چھتوں پر سرعام پتنگ بازی کرتے ہیں ، جبکہ مقامی پولیس کی طرف سے ان عناصر کے خلاف تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ،اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرآفس کے میڈیا کوآرڈی نیٹر اور ضلعی سکیورٹی انچارج سب انسپکٹر شہباز احمد ورک نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پتنگ بازوں اور دھاتی ڈور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے ۔(تصویر بشکریہ جناب نثار احمد خان ٹوبہ)
 Saud Ahmed CEO Toba News miansaud@tobanews.com
Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger