تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » ٹوبہ ٹیک سنگھ تکمیل کے پانچ ماہ بعد بھی پاسپورٹ آفس فعال نہ ہوسکا، شہریوں کو بیرون ملک سفر کے لیے شدید مشکلات

ٹوبہ ٹیک سنگھ تکمیل کے پانچ ماہ بعد بھی پاسپورٹ آفس فعال نہ ہوسکا، شہریوں کو بیرون ملک سفر کے لیے شدید مشکلات

Saud Ahmed نے شائع کیا 22/07/2016 | Friday, July 22, 2016

افسران بالا پاسپورٹ آفس کے فعال نہ ہونے کی وجہ بتانے سے بھی قاصر ہیں

گزشتہ سال وفاقی حکومت نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا اعلان کیا جس کے لیے پچاس لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی۔ رواں سال فروری میں پاسپورٹ حکام نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی کہ انہیں رجانہ روڈ پر ضلع کونسل کے ساتھ ملحقہ جم خانہ کی عمارت دفتر کے لیے فراہم کی جائے۔ انتظامیہ کی طرف سے عمارت کی فراہمی کے بعد وہاں دفتری سامان اور مشینری پہنچا کر پاسپورٹس کے اجراء کے لیے ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ اٹھائیس فروری کو پاسپورٹ آفس کے باضابطہ افتتاح کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ تکمیل کے پانچ ماہ بعد بھی دفتر کا افتتاح ہو سکا نہ حکام اس حوالے سے کوئی باضابطہ تاریخ بتا رہے ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پیر محل کے بیشتر گھرانے بیرون ملک آباد ہیں جس کے باعث انہیں پاسپورٹ کی اشد ضرورت رہتی ہے۔ پاسپورٹ آفس کے افتتاح میں تاخیر کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

Saud Ahmed CEO Toba News miansaud@tobanews.com
Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger