تازہ ترین :
ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی پچھلے پانچ ماہ کی رپورٹ جاری کردی گئی،ضلعی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پوری تندہی سے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے : ڈی پی او عثمان اکرم گوندل ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی معظم سپراء ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈی سی معظم سپراء، ڈی پی او عثمان گوندل سمیت ضلعی افسران کے سستے رمضان بازاروں کے دورے ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نے ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور دیہات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ۔۔۔۔ ۔
Home » , , » ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی پچھلے پانچ ماہ کی رپورٹ جاری کردی گئی،ضلعی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پوری تندہی سے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے : ڈی پی او عثمان اکرم گوندل

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی پچھلے پانچ ماہ کی رپورٹ جاری کردی گئی،ضلعی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پوری تندہی سے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے : ڈی پی او عثمان اکرم گوندل

Saud Ahmed نے شائع کیا 07/06/2017 | Wednesday, June 07, 2017



ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ضلعی پولیس نے رواں سال گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 701اشتہاری ملزمان گرفتار جبکہ ایک کروڑ 20لاکھ 16ہزار 469روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ضلعی پولیس نے اے کیٹگری میں شامل 95اور بی کیٹگری کے 606اشتہاریوں کو گرفتار کیا ،منشیات کے 2017مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے 57کلو 205گرام چرس ،430گرام افیون ،2کلو 103گرام ہیر وئن ،2432لیٹر شراب برآمد کی اور7چالو بھٹیاں پکڑیں ،ناجائز اسلحہ کے 136مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے 7عدد کلاشنکوف ،ایک عدد رائفل ،22عدد بندوقیں ،5عدد ریوالور ،103عدد پسٹل ،2عدد کاربین اور 754راؤنڈ برآمد کئے ،جواریوں کے خلاف 36مقدمات جبکہ قحبہ خانوں کے 6مقدمات درج ہوئے ،اسی طرح 7گینگ کے 20ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 16لاکھ 62ہزار 700روپے اور 7عدد پسٹل ،4عدد بندوقیں ،ایک عدد رائفل اور 61راؤنڈ برآمد کئے ،ضلع میں 204سرچ آپریشنز کے دوران 6ہزار 958افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ،عارضی رہائش گاہ پنجاب ایکٹ کے تحت 40مقدمات ،پنجاب ساؤنڈ ریگو لیشن ایکٹ کے تحت 69مقدمات ،اینٹی وال چاکنگ ایکٹ کے تحت 32مقدمات ،سیکورٹی ایکٹ کے تحت 55مقدمات ،زیر دفعات 212، 216کے تحت 72مقد مات درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ،رابری کے 61مقدمات درج ہوئے اور ان مقدمات میں 45لاکھ 97ہزار 664روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ،نقب زنی کے 59مقدمات میں 8لاکھ 54ہزار روپے ،سرقہ وہیکلز کے 61مقدمات درج اور 10لاکھ 26ہزار 300روپے کا مال مسروقہ برآمد ،زیر دفعہ 382ت پ کے 2مقدمات میں 10لاکھ روپے ،مویشی چوری کے 37مقدمات درج اور 10لاکھ 49ہزار روپے کی ریکوری جبکہ سرقہ عام کے 85مقدمات درج کرکے 34لاکھ 89ہزار 805روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے کہا کہ ضلعی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پوری تندہی سے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے ،عوام کو بھی چاہیے کہ وہ امن و امان قائم کرنے کے سلسلہ میں پولیس کے ساتھ تعاون کرے ۔
ٹوبہ نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ کا پہلا آن لائن نیوز پورٹل ہے جس کو اشاعت کے مسلسل دس سال ہو چکے ہیں۔

 خبروں کے لیے رابطہ کریں چیف ایگزیکٹو : میاں سعود احمد 03428822228 
]
Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger